بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے
کے بعد کہا کہ ریاست میں بی جے پی کو اکثریت ملنے سے بہار میں حکمراں
مهاگٹھ بندھن میں دراڑ پڑنے لگی ہے ۔بی جے پی کے سابق ریاستی صدر اور اسمبلی الیکشن میں اودھ حلقہ کے انچارج
منگل پانڈے نے آج یہاں پریس کانفرنس میں اتر پردیش اور اتراکھنڈ میں پارٹی
کو اکثریتی جیت ملنے پر کہا کہ آر جے ڈی کے سینئر لیڈر رگھونش پرساد سنگھ
کی جانب سے وزیر اعلی نتیش کمار پر یوپی
انتخابات میں بی جے پی کی مدد کرنے
کا الزام لگائے جانے کے بعد مهاگٹھ بندھن کے تینوں دھڑوں میں گھمسان یہ
ثابت کرتا ہے کہ انتخابات کے نتائج سے مهاگٹھ بندھن میں دراڑپڑنے لگی ہے۔واضح رہے کہ راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر رگھونش سنگھ نے یوپی انتخابات کے
نتائج آنے کے بعد مسٹرنتیش کمار پر دھوکہ دینے کا الزام لگاتے ہوا کہا ہے
کہ وزیر اعلی نے پہلے تو نوٹ بندي پر مرکزی حکومت کی تعریف کی، پھر انہوں
نے اتر پردیش انتخابات میں بھی بی جے پی کی مدد کی۔